کلواکرتی: کلواکرتی بلدیہ آفس سے متصل موجودشمشان گھاٹ کے تین گیٹ ایک ہی راستے میں لگانے پر کالونی کی عوام نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے آج کمشنر بلدیہ محمد ذاکر احمد سے ملاقات کرتے ہوئے کنٹراکٹر کی اس حرکت پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اورمطالبہ کیا کہ ایک ہی جانب تین گیٹوں سے کنٹراکٹرکومنع کریں دوسری جانب بھی گیٹ لگانے کیلئے انہیں حکم دیں جس پر کمشنر بلدیہ نے بعد معائنہ کے کاروائی کا تیقن دیا ۔کالونی واسیوں کا کہناہے کہ اس سے قبل بھی اس سلسلہ میں نمائیدگی کی گئی تھی لیکن اس جانب کوئی بھی توجہ نہیں لے رہے ہیں گر ایسا ہی رہا تو ہم ضلع کلکٹر سے ملاقات کرنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹے گے۔
کلواکرتی میں ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج
کلواکرتی:کلواکرتی اور اطراف واکناف کے علاقوں میں آج مختلف جگہوں پر معمار دستور ہند ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کا 130 واں جنم دن منایا گیا جبکہ بلدیہ آفس میں چیرمین بلدیہ ایڈماستیم اور کونسلرس اور ملازمین نے انکی تصویرپر پھول مالاڈالتے ہوئے جنم دن منایا گیا اسی طرح سرکاری دواخانے کے عملے نے بھی محبوبنگر چوراستے پر واقع باباصاحب کے مجسمہ پر پھول مالا ڈالتے ہوئے انہیں یادکیاگیا۔جبکہ ا یم ا یل اے جئے پال یادو۔ٹی آر یس ریاستی قائدین گولی سرینواس ریڑی۔زیڑ پی ٹی سی ویلدنڈہ وجیتا ریڑی ودیگر نے محبوبنگر چوراہے پر باباصاحب مجسمہ پر پھول مالا ڈالنے کے بعد رکن اسمبلی کی جانب سے چلائے جارہے فری کوچنگ سنٹر پہنچ کر وہاں موجود طلباء و طالبات کے ہمراہ باباصاحب کا جنم دن منایا اور کیک کاٹتے ہوئے انہیں یاد کیا گیا۔