نئی دہلی۔ 30 اگست (یواین آئی) جنوب مشرقی دہلی کے کالکا جی مندر میں درشن کرنے آئے نوجوانوں نے پرساد لینے کے تنازعہ میں مندر کے خدمتگارکی لاٹھی ڈنڈوں سے پٹائی کردی جس میں اس کی موت ہوگئی۔ جنوب مشرقی ضلع کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس تیواری نے آج بتایا کہ جمعہ کی رات کچھ نوجوان درشن کے لیے مندر میں آئے تھے ۔ درشن کے بعد، انہوں نے خدمتگاریوگیندر سنگھ (35) سے چنی کا پرساد مانگا اور اسی بات بحث ہوگئی۔ اس دوران نوجوانوں نے خدمتگارکو بری طرح زدوکوب کیا۔ یوگیندر کو زخمی حالت میں ایمس میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کی موت ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کے بعد وہاں موجود لوگوں نے مارپیٹ کرنے والوں میں ایک کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ جس کی شناخت اتل پانڈے (30) کے طور پر ہوئی ہے ۔ وہ دکشن پوری کا رہنے والا ہے ۔ پولیس اس معاملے میں دیگر ملزمان کی تلاش کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یوگیندر سنگھ گزشتہ 14-15 برسوں سے کالکاجی مندر میں خدمتگارتھا۔