ممبئی ۔ پین انڈیا اسٹار پربھاس، دیپیکا پڈوکون، امیتابھ بچن اورکمل ہاسن جیسے بڑے اسٹارس کی فلم کالکی 2898 سب سے زیادہ انتظارکی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے۔ اس فلم کی ریلیز کی تاریخ قریب آرہی ہے۔ یہ فلم چند دنوں بعد سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ فلم کے حوالے سے مداحوں میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ حال ہی میں فلم کا دوسرا ٹریلر بھی جاری کیا گیا ہے۔ اس دوران فلم کے ریلیز سے پہلے کے بزنس نے سب کو حیران کردیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق، کالکی کی پری ریلیز تھیٹر بزنس کا تخمینہ تقریباً 385 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ کسی بھی ہندوستانی فلم کا اب تک کا سب سے زیادہ بزنس ہے۔ پربھاس کی فلم کالکی 2898 اے ڈی آندھرا میں 85 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی ہے۔ سیڈ رائٹس 27 کروڑ میں اور نظام کے حقوق 70 کروڑ میں فروخت کیے گئے ہیں۔ اس طرح فلم کا کل اے پی ٹی ایس کا بزنس 182 کروڑ روپے ہے۔ اس کے علاوہ فلم نے تامل ناڈو اورکیرالہ میں 22 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا ہے۔ کرناٹک میں فلم کا بزنس تقریباً 30 کروڑ روپے کا مانا جا رہا ہے۔ شمالی ہندوستانی تھیٹرکے کاروبارکا تناسب 80 کروڑ روپے ہے اور فلم کو اے اے فلمزکے ذریعے ایڈوانس کمیشن کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے گا۔ کالکی کا بیرون ملک تھیٹرکا کاروبار تقریباً 70 کروڑ روپے کا ہے۔