کالیشورم تحقیقاتی رپورٹ پر 8 اپریل کو ہائی کورٹ کا فیصلہ

   

حیدرآباد 13 مارچ (سیاست نیوز)تلنگانہ ہائی کورٹ کالیشورم پراجکٹ میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات سے متعلق رپورٹ پر 8 اپریل کو فیصلہ سنائے گا۔ چیف جسٹس اپریش کمار سنگھ اور جسٹس جی ایم محی الدین پر مشتمل بنچ نے سابق چیف منسٹر کے سی آر ، سابق وزیر ہریش راؤ ، سابق چیف سکریٹری ایس کے جوشی اور آئی اے ایس عہدیدار سمیتا سبھروال کی درخواستوں کی سماعت مکمل کرلی ۔ درخواست گزاروں نے پی سی گھوش کمیشن رپورٹ کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کی تھی۔ چیف جسٹس نے درخواست گزاروں کو راحت میں حکومت کو ہدایت دی تھی کہ قطعی فیصلہ تک رپورٹ کی بنیاد پر کوئی کارروائی نہ کی جائے ۔1