کالیشورم جیسا عظیم منصوبہ صرف کے سی آر کی بدولت ممکن ہوا: بی آر ایس

   

میدک۔ 6 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کالیشورم ایک شاندار اور تاریخی منصوبہ ہے جو صرف سابق وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) کی دور اندیش قیادت کی بدولت ممکن ہوا، ان خیالات کا اظہار ضلع میدک بی آر ایس صدر و سابق ایم ایل اے ایم۔ پدما دیویندر ریڈی اور نرساپور ایم ایل اے وی سنیتا لکشما ریڈی نے کیا۔میدک ضلع بی آر ایس پارٹی دفتر میں اْن تمام قائدین نے شرکت کی جنہوں نے حیدرآباد میں تلنگانہ بھون میں منعقدہ پروگرام کے دوران سابق وزیر ہریش راؤ کی جانب سے کالیشورم پراجیکٹ پر پیش کردہ ویڈیو پریزینٹیشن کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر سابق ایم ایل سی ایس سبھاش ریڈی، ضلع پریشد کی سابق صدر ہیمالتا شیکھر گوڑ، سابق نائب صدر ایملاونیا ریڈی، میدک میونسپل کے سابق چیرمین ملیکارجن گوڑ، سابق کونسلرس اور بی آر ایس کے دیگر قائدین موجود تھے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائدین نے کہا کہ کالیشورم جیسے منصوبے کی کامیابی کا سہرا صرف اور صرف کے سی آر کے سر ہے، جنہیں وہ “تاریخی” قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر تلنگانہ کے عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیں اور یہی قیادت ریاست کو ترقی کی راہ پر لے جا سکتی ہے۔اس موقع پر سینئر قائد ایم دیویندرریڈی۔ رامائم پیٹ میونسپل کے سابق چیرمن، پلے جتیندر گوڑ، سابق لائبریری چیرمین چندر گوڑ، حویلی گھنا پور، شنکرام پیٹ (آر)، نظام پیٹ منڈل بی آر ایس صدور سی ایچ۔ سرینواس ریڈی، راجو، سدھاکر ریڈی، سابق کونسلرس جیا راج، آر کے سرینواس، کشور،رادھاباء وجیالکشمی، پارٹی کنوینرس لنگا ریڈی، زبیر احمد،خواجہ سہیل محی الدین۔اسمعیل۔ محمد حسین کے سائیلو، نیز میدک و نرساپور حلقہ جات کے ایم پی پی، سرپنچ، ایم پی ٹی سی ممبران، قائدین اور کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔