کالیشورم پراجکٹ سے تلنگانہ میں سبز انقلاب

   

بی آر ایس پر الزامات بے بنیاد، سنگاریڈی میں رکن اسمبلی چنتا پربھاکر کی پریس کانفرنس
سنگاریڈی۔ 5 اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چنتا پربھاکر رکن اسمبلی سنگاریڈی نے اپنے ایم ایل اے کیمپ آفیس میں بی آر ایس پارٹی قائدین و کارکنان کے ہمراہ سابق وزیر ٹی ہریش راو کا کالیشورم پروجیکٹ پر پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کا ٹی وی پر مشاہدہ کیا۔ بعد ازیں پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوے کہا کہ کانگریس حکومت بوکلاہٹ کا شکار ہے اس لیے بی آر ایس پر بے بنیاد الزامات عائد کر رہی ہے۔ سابق وزیر ٹی ہریش راو کے پاور پریزنٹیشن کے وقت برقی سربراہی کی مسدودی کانگریس حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ کانگریس حکومت انتقامی سیاست پر عمل پیرا ہے اور بی آر ایس قائدین کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ کالیشورم پروجیکٹ پر غلط بیانی کے ذریعہ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ کالیشورم پروجیکٹ نے تلنگانہ کے شعبہ آبپاشی میں نئی جان ڈالی ہے۔ کالیشورم نے تلنگانہ میں سبز انقلاب برپا کیا ہے۔ کسان اب نفع نخش کاشت کر رہے ہیں اور ان کی زندگیوں میں خوشحالی پیدا ہوئی ہے۔ ان حقائق کی پردہ پوشی کی جا رہی ہے۔ کانگریس دور اقتدار میں ترقی ٹھپ ہو چکی ہے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی اقتدار میں آکر دیڑھ سال کا عرصہ گذر چکا ہے لیکن تلنگانہ کی ترقی کے لیے ایک اینٹ بھی ان کے دور میں نہیں لگائی گئی۔ کانگریس اپنی مکمل توانائی صرف بی آر ایس کو بدنام کرنے پر صرف کر رہی ہے۔ کرانتی کمار سابق رکن اسمبلی اندول نے کہا کہ کانگریس وزیر اتم کمار ریڈی کا پاور پوائنٹ پریزنٹیشن جھوٹ کا پلندہ ہے۔ حکومت بی آر ایس کو بدنام کرنے جھوٹ پھیلا رہی ہے۔ کالیشورم تمام درکار اجازت نامے حاصل کرنے اور ریاستی کابینہ میں منظوری کے بعد ہی تعمیر ہوا۔ کانگریس حکومت رائی کا پھاڑ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ بیجا اور فضول باتوں اور بے بنیاد الزامات کے ذریعہ کے سی آر اور ہریش راو کو بدنام کرنے کی سازش کر رہی ہے تاہم تلنگانہ کی عوام کے سی آر اور ہریش راو کی شخصیت سے بخوبی واقف ہیں اور کانگریس کی تامام چالیں ناکام ہوجائں گی۔ بھوپال ریڈی سابق رکن اسمبلی نارائن کھیڑ نے کہا کہ کالیشورم صرف ایک پراجیکٹ نھیں ہے بلکہ تلنگانہ کی لائف لائن ہے۔ کالیشورم سے حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کے کسانوں کو بھی پانی حاصل ہوا ہے۔ کالیشورم سے نظام ساگر کو پانی سربراہ کیا گیا جس سے حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کی 40 ہزار ایکر اراضی سیر آب ہوئی۔ مانک راو رکن اسمبلی ظہیرآباد اور حلقہ اسمبلی پٹن چیرو کے قائدین نے بھی مخاطب کیا۔