اپوزیشن کی تنقیدیں مضحکہ خیز، پانی کی آمد کے موقع پر منعقدہ جلسہ سے پرشانت ریڈی کا خطاب
نظام آباد :11؍ ستمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کالیشورم پراجیکٹ سے پانی کی آمد سے ایس آر ایس پی کا سابق موقف بحال ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر مقننہ مسٹر پرشانت ریڈی نے کیا انہوں نے کہا کہ کالیشورم سے ایس آر ایس پی کو ریورس پمپنگ سے سری رام ساگر پراجیکٹ کو پانی پہنچنے کے موقع پر منعقدہ جلسہ عام سے مخاطب کرتے ہوئے مسٹر پرشانت ریڈی نے کہا کہ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ایکرزرعی اراضی کو سیراب ہونے کا موقع مل رہا ہے۔ قبل از مسٹر پرشانت ریڈی نے ضلع کلکٹر مسٹر رام موہن رائو کے ہمراہ کالیشورم سے سری رام ساگر پراجیکٹ کو پانی آمد کے موقع پر روایتی انداز میں پوجا کی اور چیف منسٹر کی تصویر کو دودھ نہلایا ۔ اس موقع پر منعقدہ جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے مسٹر پرشانت ریڈی نے کہا کہ ریاست کی ایک کروڑ ایکر اراضی کو پانی سیراب کرنے کیلئے 80 ہزار کروڑ روپئے سے کالیشورم پراجیکٹ کی تعمیر عمل میں لائی جارہی ہے اور کالیشورم کا پانی ایس آر ایس پی کو پہنچنے سے اس کا سابق موقف بحال ہوگا۔ 3 سال قبل چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر رائو نے اس کا سنگ بنیاد رکھا تھا اور کالیشورم پراجیکٹ پر کئی تنقیدیں کی گئی تھی ۔200 کلو میٹر دور واقع کالیشورم پراجیکٹ سے ریورس پمپنگ کے ذریعہ ایس آر ایس پی کو آبی سربراہی قابل ستائش اقدام ہے اور یہ کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کی غرض سے یہ اس اسکیم کو روبہ عمل لایا گیا اور ایس آر ایس پی کو پانی پہنچانے سے ایاکٹ کے کسانوں کے مشکلات دور ہوں گے ۔ کالیشورم پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد کے بعد اپوزیشن کی جانب سے کئی تنقیدیں کی گئی تھی لیکن چیف منسٹر نے ان تنقیدوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے منصوبہ کو جاری رکھا جو افراد کالیشورم کے بارے میں غلط پروپگنڈہ کررہے تھے ان کی زبانوں کو تالا لگ گیا ہے مسٹر پرشانت ریڈی نے کہا کہ کسانوں کیلئے ہزاروں کروڑ روپئے خرچ کرنا حکومت کیلئے کوئی مشکل نہیں ہے ۔ ہزاروں کروڑ روپئے کے برقی بلس ادا کرتے ہوئے کسانوں کو پانی سربراہ کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پرانہیتا چیوڑلہ 21 پیاکیج مکمل کرتے ہوئے بالکنڈہ ، نظام آباد رورل ، آرمور کے کسانوں کو آبی سہولتیں فراہم کرنا ہی آئندہ کا مقصد ہے ۔ پیاکیج نمبر 21 کیلئے چیف منسٹر نے 2750 کروڑ روپئے مختص کیا ہے ۔ بالکنڈہ حلقہ کیلئے 900 کروڑ روپئے طلب کئے جائیں گے آئندہ 2 سالوں میں اس اسکیم کو مکمل کرتے ہوئے آبی سہولتیں فراہم کی جائے گی ۔ ایس آر ایس پی کو آبی سربراہی کالیشورم سے کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں تو ایک قائد کی جانب سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جانا مضحکہ خیز ہے اور ان قائدین یہ دیکھ کر افسوس ہورہا ہے ۔ اس موقع پر مسٹر پرشانت ریڈی یہاں پہنچنے پر کارکنوں کی جانب سے ان کا زبردست خیرمقدم کیا گیا ۔