کالیشورم پراجکٹ پر جسٹس پی سی گھوش کمیشن کی آج رپورٹ کا امکان

   

حیدرآباد۔ 27 جولائی (سیاست نیوز) کالیشورم پراجکٹ کی تعمیر میں مبینہ بے قاعدگیوں کی جانچ کرنے والی جسٹس پی سی گھوش کمیشن کی جانب سے کل 28 جولائی کو حکومت کو رپورٹ پیش کئے جانے کے امکان ہے۔ کالیشورم اور دیگر بیریجس کی تعمیر میں نقائص کا پتہ چلانے کے لئے حکومت نے جسٹس پی سی گھوش کی قیادت میں کمیشن قائم کیا ہے۔ کمیشن نے اپنی تحقیقات مکمل کرلی ہیں اور رپورٹ بھی تقریباً تیار کرلی گئی۔ جسٹس پی سی گھوش آج شام حیدرآباد پہنچے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ پیر کی صبح اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کردیں گے۔ اگر رپورٹ پیش کردی جائے تو دوپہر میں کابینہ کے اجلاس میں رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔ کالیشورم کے علاوہ میڈی گڈہ، انارم اور سوندیڑلا بیریجس کی تعمیر میں نقائص پر کمیشن اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔ کالیشورم اور بیریجس کی تعمیر کے لئے کابینہ سے منظوری اور ڈیزائن میں تبدیلی جیسے امور کا کمیشن نے جائزہ لیا ہے۔ کمیشن نے سابق چیف منسٹر کے سی آر، سابق وزراء ہریش راؤ، ایٹالا راجیندر کے علاوہ آبپاشی کے اعلیٰ عہدیداروں طلب کرکے بیان ریکارڈ کیا ہے۔ 1