نظام آباد۔29۔ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مسٹر رام موہن رائو نے کالیشورم پراجیکٹ کا کلکٹروں کے ہمراہ دورہ کیا، کلکٹروں کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر 33 اضلاع کے کلکٹرس کو کالیشورم پراجیکٹ کا معائنہ کروایا گیا ۔ اسپیشل سکریٹری سومیش کمار کی صدارت میں ورنگل میں منعقدہ اجلاس میں 33 اضلاع کے کلکٹروں نے شرکت کی اور اجلاس کے بعد کلکٹروں کو نیڈی گڈہ ، کالیشورم بیاریجس کا معائنہ کروایا گیا اور تلنگانہ کو آبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی طور پر کلکٹروں کو واقف کروایا گیا ۔
