کالیشورم پراجکٹ کو قومی درجہ دینے کا مطالبہ

   

Ferty9 Clinic

کریم نگر میں سابق رکن پارلیمان بی ونود کمار کی پریس کانفرنس
کریم نگر۔/21جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ساری دنیا میں سب سے بڑا لفٹ اریگیشن پراجکٹ متحدہ ضلع کریم نگر کالیشورم پراجکٹ ہے جو کہ ملک کے لئے فخریہ نشانی اور کارنامہ ہے۔ کریم نگر میں سابق رکن پارلیمنٹ بی ونود کمار نے کہا۔ وہ یہاں جمعرات کی شام ملٹی پلیکس میٹنگ ہال میں منعقدہ پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے ہر ایکر زمین کی آبپاشی کے مقصد سے یہ پراجکٹ تعمیر کیا گیا ہے۔ تلنگانہ کے عوام اور جہد کاروں کی چیف منسٹر نے دیرینہ خواہش پوری کی ہے۔ پانی پینے کے لئے اور کاشت کاری کیلئے ضروری ہے اس پر کے سیآر نے پہلے سے توجہ دی ہے۔ اس پراجکٹ کے ذریعہ سب سے پہلے متحدہ ضلع کی اراضیات کو آبی سربراہی ہوگی۔ ایس آر ایس پی کی تعمیر میں 18 سال لگے تھے جبکہ کالیشورم پراجکٹ صرف 3 سال میں پورا کرلیا گیا۔ یہ ٹی آر ایس حکومت کا کارنامہ ہے۔ اس کے لئے منگوایا گیا پمپ سیٹ دیکھ کر تیار کرنے والی غیر ملکی کمپنیاں بھی حیرت زدہ ہیں۔ تلنگانہ کی حاصل کردہ ترقی کی ایک مثال ہے۔ اس طرح کی ذمہ دارانہ سوچ رکھنے والے کے سی آر نے اس پراجکٹ کے ذریعہ 45 لاکھ ایکر زمین کی آبی سربراہی کا کارنامہ انجام دیا۔ آندھرا پردیش کی تقسیم کے قانون میں کانگریس قائدین نے تلنگانہ سے ناقابل تلافی ناانصافی کی ہے ۔ کالیشورم پراجکٹ کو قومی درجہ دیتے ہوئے 50 ہزار کروڑ فنڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔