تحقیقاتی کمیشن کے روبرو سابق عہدیدار کا بیان
حیدرآباد ۔25۔ اکتوبر (سیاست نیوز) کالیشورم پراجکٹ کی تعمیر میں بے قاعدگیوں کی جانچ کرنے والی کمیشن کی عوامی سماعت کا سلسلہ جاری ہے۔ جسٹس پی سی گھوش کمیشن کے اجلاس پر محکمہ آبپاشی موجودہ اور سابق چیف انجنیئرس اور انجنیئرس نے حاضر ہوتے ہوئے اپنا موقف پیش کیا۔ کالیشورم پراجکٹ کے سابق انجنیئر انچیف این وینکٹیشورلو نے کمیشن کو بتایا کہ سابق چیف منسٹر کے سی آر نے پراجکٹ کے بارے میں پالیسی فیصلے کئے۔ پراجکٹ کی تعمیر سے متعلق اس وقت کے چیف منسٹر کے فیصلوں پر عمل کیا گیا۔ عہدیدار نے کمیشن کو بتایا کہ تعمیری کمپنیوں نے انارم اور سندیڑلا بیاریجس کے مقامات تبدیل کرنے کیلئے جانچ کی تھی لیکن حکومت نے تبدیلی کی اجازت نہیں دی۔ میڈی گڈا بیاریج میں خامیوں کے منظر عام پر آنے کے بعد وینکٹیشورلو کو ذمہ داری سے علحدہ کردیا گیا تھا ۔ انہوں نے کمیشن کے روبرو پراجکٹ کی تعمیر اور بیاریجس کی تعمیر کی تفصیلات سے واقف کرایا۔ جسٹس پی سی گھوش نے آبپاشی کے عہدیداروں سے کئی سوالات کئے۔ 1