کالیشورم پراجکٹ کے تعمیری کاموں کا جائزہ

   

چیف منسٹر کی اسپیشل سکریٹری سمیتا سبھروال کا دورہ سرسلہ اور انجنیئرس سے تبادلہ خیال

گمبھی راؤ پیٹ ۔ 14 ۔ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کی اسپیشل سکریٹری محترمہ سمیتا سبھروال (آئی اے ایس) نے آج بذریعہ ہیلی کاپٹر راجنا سرسلہ کا دورہ کیا جہاں وہ یلنتہ کنٹہ ، تیاپور علاقہ میں کالیشورم پراجکٹ پیاکیج 10 کے تحت بڑے پیمانہ پر جاری تعمیری کاموں کا تفصیلی طور پر مشا ہدہ کیا ۔ اس موقع پر سمیتا سبھروال نے پمپ ہاوس ، واشر رومس کے علاوہ سرج پل کے تعمے ری کاموں کا جا ئزہ لیتے ہوئے ضلع کلکٹر دیورکنڈہ کرشنا بھاسکر اور متعلقہ تعمیری پراجکٹ انجنیئرس سے تعمیری کاموں پر تبادلہ خیال کیا اور متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس تعمیری کاموں کو مقررہ وقت پر مکمل کرلیں وہ نیز اس کے تعمیری کاموں میں تیزی پیدا کریں۔ سبھروال نے شیڈول کے مطابق تعمیری کاموں کی عدم انجام دہی کی نشاندہی کی اور کہا کہ سرج پل کے تعمیری کاموں میں تاخیر کی وجہ سرج پل سے اننت گیری پراجکٹ ہی پا نی کی منتقلی ایک دشوار کن مراحل سے گزارے گی اور پانی کی منتقلی میں تاخیر ہوگی ۔ سبھروال نے اس موقع پر کہا کہ ریاست کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو پراجکٹ کی تعمیری کاموں کی تکمکیل کے بعد علاقے کو سرسبز و شاداب دیکھنا چاہتے ہیں۔ سبھروال کے اس دورے کے موقع پر ضلع کلکٹر دیورکنڈہ کرشنا بھاسکر کے علاوہ پراجکٹ ای ایس سی سری رام ، سی ای آنند کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔ قبل ازیں پلنتہ کنٹہ میں کلکٹر کرشنا بھاسکر ہبلی پیاڈ پر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی اسپیشل سکریٹری محترمہ سمیتا سبھروال کا استقبال کرتے ہوئے گلدستہ پیش کیا ۔