کالیشورم پراجیکٹ پر ہریش راو اور جیون ریڈی میں تکرار

   

حیدرآباد 14 ستمبر ( این ایس ایس ) قانون ساز کونسل میں آج ریاستی وزیر ٹی ہریش راو اور کانگریس رکن ٹی جیون ریڈی کے مابین دلچسپ تکرار ہوئی ۔ جب وزیر موصوف نے الزام عائد کیا کہ کالیشورم پراجیکٹ کیلئے قومی موقف حاصل نہ کرنے کا گناہ کانگریس کے نام ہے جیون ریڈی نے کہا کہ وائیٹ پیپر جاری کردیا جائے تو حقائق منظر عام پر آ جائیں گے ۔ ہریش راو نے پرانہیتا چیوڑلہ پراجیکٹ کو نظر انداز کرنے پر سوال کیا اور کہا کہ آبپاشی پراجیکٹس پر کئی بار مرکز سے نمائندگی کی گئی ۔ جیون ریڈی نے کہا کہ راجیہ سبھا میں جب کانگریس نے سوال کیا تو مرکز کا جواب تھا کہ ریاست سے کوئی نمائندگی نہیں ملی ہے ۔