ظہیرآباد ۔3ستمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی آر ایس پارٹی ورکنگ صدر کے ٹی آر کی ہدایت پر رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راؤ کی قیادت میں کالیشورم پراجکٹ پر کانگریس پارٹی کی سازشوں کے خلاف ظہیرآباد بی آر ایس پارٹی کے زیراہتمام آج ظہیرآباد پولیس اسٹیشن کے روبرو احتجاج راستہ روکو دھرنا منظم کیا رکن اسمبلی کے مانک راؤ نے نے کہا کہ سابق چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کے خلاف منظم سازش کے تحت کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ تلنگانہ کے دریاؤں کے پانی کو پڑوسی ریاستوں کی طرف موڑا جائے اور کالیشورم کو خشک کرنے کی کوشش کی جائے سابق حکومت بی آریس نے ریاست تلنگانہ کے زرعی کسانوں کو کاشتکاروں کو آبی مسائل میں کوئی دشواریاں نہ ہونے کیلئے کالیشورم پراجکٹ کا قیام عمل میں لایا چیف منسٹر ریونت ریڈی جو اب تک سی بی آئی کے خلاف بول رہے تھے، ایک ہی دن میں اپنا ارادہ کیوں بدل لیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ کالیشورم پراجکٹ کو سی بی آئی کے حوالے کرنے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لے، بصورت دیگر دھرنا پروگراموں کو مزید تیز کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف کسان اپنی فصلوں کے لیے یوریا کی کمی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں سابق صدر ٹاؤن بی آریس پارٹی سید محی الدین نارائنا، جھرہ سنگم منڈل پارٹی صدروینکٹیشم،مگڑم پلی منڈل پارٹی کے صدر سنجیو نرسملو، نیالکل منڈل پارٹی صدر رویندرو دیگر موجود تھے۔