کالیشورم پراجیکٹ کے شبہات دور کرنے کا مطالبہ

   

سی بی آئی ریاستی سیکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی کی صحافیوں سے بات چیت

کریم نگر ۔27 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کالیشورم کے تعمیراتی کاموں کے سلسلے میں جو بھی شبہات ہیں، انہیں دور کرنا حکومت کی ذمہ داری ہوگی۔ سی پی آئی ریاستی سیکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی نے یہ بات کہی۔ وہ کریم نگر میں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ علاقے کے مقامات خشک ہیں اور سطح سمندر سے کافی بلندی پر ہیں۔ گوداوری کے ہی پانی سے پینے اور آبپاشی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سی پی آئی رئیتو سنگھم اور دیگر سنگھوں اور دیگر پارٹیوں کی جانب سے مطالبہ کرتے ہوئے جدوجہد کی جارہی ہے۔ پراجیکٹوں کی تعمیر پر بہت سارے شبہات ہیں۔ انہیں دور کرنے حقائق سے واقف کروانے میں کے سی آر کو کیا پریشانی ہے، سوال کیا۔ کل جماعتی اجلاس طلب کرتے ہوئے انجینئرنگ ماہرین سے بات کروانے میں کیوں ڈر رہے ہیں۔ کالیشورم پراجیکٹ 4,700 میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہوگی۔ ایک ایکر کی سیرابی کیلئے ایک لاکھ 28 ہزار روپئے کا خرچ آئے گا۔ یہ ماہرین کا کہنا ہے۔ اس پر چیف منسٹر کے سی آر کوئی جواب نہیں دے رہے ہیں۔ اس کی وضاحت کرنا چاہئے۔ ایک ایکر کی آبپاشی کی ضرورت کیلئے ایک لاکھ 28 ہزار کے خرچ سے کس طرح پیداوار کی جاکر فائدہ اٹھایا جائے گا، جواب دینا ہوگا۔ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے وقت 65 کروڑ روپئے کی مقروض تھی۔ اب ایک لاکھ 89 ہزار 230 کروڑ روپئے کی مقروض ہے۔ فی الحال پراجیکٹ کی تعمیر سے جن کسانوں کی زمین جاچکی ہے جو متاثرین ہیں، ان کے ساتھ ناانصافی پر عدالت سے رجوع ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پراجیکٹوں پر بے دریغ خرچ کرنے والے کے سی آر کا کہنا ہے کہ خرچ کتنا ہی کیوں نہ ہوں، ہم کسانوں کی ترقی اور اسے خوش دیکھنا چاہتے ہیں۔ متاثرہ کسانوں کو معاوضہ دینے میں کیوں تاخیر کررہے ہیں۔ ایلنتہ کنٹہ پراجیکٹ کے متاثرہ کسانوں کو معاوضہ نہیں دیا گیا، وہ پریشان ہیں۔ سیتاپور کے قریب تعمیر پمپ ہاؤز کا مشاہدہ کرتے ہوئے چاڈا وینکٹ ریڈی نے وہاں کے کسانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ جن خاندان کی اراضیات ان پراجیکٹوں کی تعمیر کی وجہ سے جاچکے ہیں۔ گھروں سے بے گھر ہوگئے ہیں۔ ان کی فوری بازآبادکاری اور اراضیات کا معاوضہ حکومت کو فوری ادا کرنا چاہئے تاکہ ان کے ساتھ انصاف ہو۔ جن افراد کو انتہائی کم معاوضہ دیا گیا ہے۔ ان کیلئے سی پی آئی جدوجہد کرے گی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سی پی آئی قائدین موجود تھے۔