کالیشورم پر بٹی وکرامارک کے ریمارکس مضحکہ خیز : ٹی آر ایس

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 18 جون ( این ایس ایس ) ٹی آر ایس قائدین نے آج سینئر کانگریس لیڈر ملو بٹی وکرارمارک پر شدید تنقید کی اور کہا کہ وہ کالیشورم پراجیکٹ کے تعلق سے بے سود اور بے بنیاد تبصرے کر رہے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹی آر ایس ترجمان و ایم ایل سی پی راجیشور ریڈی اور رکن اسمبلی اجئے کمار نے الزام عائد کیا کہ سابق کانگریس حکمرانوں نے پراجیکٹس کیلئے مختص فنڈز ہضم کرلئے اور انہوں نے ان پراجیکٹس کی تکمیل پر کوئی توجہ نہیں دی ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر وکرامارکا اس پراجیکٹ کے تعلق سے کسی طرح کی معلومات کے بغیر بیان بازی کر رہے ہیں۔ انہیں چاہئے کہ وہ پہلے حقائق سے واقفیت حاصل کرلیں اور اس پراجیکٹ کے مقصد کو بھی سمجھیں ۔ اس کے بعد ہی وہ کسی طرح کا تبصرہ کریں۔ ان قائین نے کہا کہ اس پراجیکٹ کا اصل مقصد ریاست میں زراعت کی پیداوار میں اضافہ کرنا اور لاکھوں ایکڑ اراضی کو سیراب کرنا ہے ۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راو جنگی بنیادوں پر آبپاشی پراجیکٹس کی تکمیل کو یقینی بنا رہے ہیں تاکہ ریاست میں زراعت کا شعبہ تیزی کے ساتھ ترقی کرسکے ۔