میدک میں ٹی آر ایس کی ریالی ‘ رکن اسمبلی پدماریڈی کا خطاب
میدک 23؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ٹاؤن میں کالیشورم ڈیم کی تعمیر اور اس کے افتتاح کی مسرت میں ایم ایل اے کیمپ آفس سے ٹاؤن کے اہم جنکشن رام داس ایکس وے تک ایم ایل اے میدک شریمتی پدماریڈی اور بلدیہ چیرمین اے ملکارجن گوڑ کی قیادت میں زبردست خوشی ریالی نکالی گئی ۔ ایم ایل اے پدماریڈی نے اس بھاری ریالی کو جس میں سینکڑوں پارٹی ورکرس و قائدین کی شرکت ہوئی اس کو ’’خوشی ریالی‘‘ قرار دیا ۔ انہوں نے دوران ریالی درمیان میں ویلکم بورڈ پر واقع ایک درگاہ پر حاضری دیتے ہوئے ریاستی وزیر اعلیٰ کے سی آر کی صحت و درازی عمرکے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ کالیشورم ڈیم کی تعمیر ایک تاریخ ساز کارنامہ ہے‘ جس کو تلنگانہ عوام ہمیشہ یاد رکھے گی ۔ اس موقع پر زبردست آتش بازی کی گئی اور خود پدماریڈی نے بھی سامعہ نوازی کرتے ہوئے رقص کیا ۔ انہوں کہا کہ ریاستی تلنگانہ سرکار اس پراجکٹ کا قیام عمل میں لا کر ریاست کے زرعی مقاصد کے علاوہ صاف ستھرا پانی پینے کے کے لئے سربراہی کی ایک مثال قائم کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف تین سال کے کم عرصہ میں حکومت نے ایک تاریخ ساز کامیابی حاصل کی ہے ۔ اس ریالی میں نائب صدرنشین بلدیہ مسٹر راگی اشوک ‘ ایم گنگادھر ‘ ایم اے غفار ‘ منڈل پریشد چیرمین حویلی گھن پور این نارائن ریڈی ‘ بلدی کونسلرس ‘ ایم اے حمید ‘ ایم اے سلام ‘ مایاملشم ‘ چندراکلاں ‘ بٹی سلوچنا کے علاوہ شیخ فضل‘ایڈوکیٹ‘ سید عمر محی الدین ‘ محمد مجیب ‘ جیون راؤ ‘ غوث قریشی ‘ محمد مظفر رکن ضلع پریشد صدرنشین میدک ضلع پریشد شریمتی لاوانیا ریڈی کے علاوہ دیگر بھی شریک تھے ۔
