ڈیزائین بھی تبدیل کئے جائیں گے ۔ حکومت نے ٹنڈر طلب کئے
حیدرآباد 2 اکٹوبر (سیاست نیوز)حکومت تلنگانہ نے کالیشورم پراجکٹ کے تین بیاریجس کے ڈیزائن میں تبدیلی ‘ مرمت اور استحکام کیلئے ٹنڈر طلب کئے ہیں۔ حکومت نے ان بیاریجس کی مرمت کا فیصلہ کیا ہے جنہیں نقصان پہنچاہے۔ ٹنڈر کے مطابق سندیلہ ‘ میدی گڈہ اور انارم بیارج کو نقصان کے خدشات کے پیش نظر ان کی مرمت کے اقدامات شروع کردیئے ہیں ۔ میدی گڈہ بیاریج میں دراڑ کے بعد کالیشورم پراجکٹ کے متعلق نیشنل ڈیم پروٹیکشن اتھاریٹی رپورٹ کی بنیادپر کارروائی کے دوران حکومت نے کالیشورم میں بدعنوانیوں کی سی بی آئی تحقیقات کا اعلان کیا اور معاملہ کو سی بی آئی کے حوالہ کرنے قرارد اد منظور کرکے کالیشورم بدعنوانی معاملہ کو سی بی آئی کے حوالہ کردیا ہے اور اب پراجکٹ میں موجود خامیوں کی نشاندہی کے بعد اس میں تبدیلی اور اس کی مرمت کا فیصلہ کرتے ہوئے سرکردہ اخبارات میں شائع کئے گئے اشتہارات میں محکمہ آبپاشی نے کالیشورم پراجکٹ کے مذکورہ تین بیاریجس کے ڈیزائن میں تبدیلی اور ان کی مرمت کے سلسلہ میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں سے ٹنڈر طلب کئے ہیں اور دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ 15 اکٹوبر سے قبل اپنی دلچسپی کے متعلق محکمہ کو واقف کرواتے ہوئے کمپنی کے تجربہ اور درکار تفصیلات حوالہ کریں تاکہ اس سلسلہ میں پیشرفت کے ذریعہ کالیشورم پراجکٹ میں مناسب تبدیلی لائی جاسکے۔3