کالی قبر علاقہ میںہیلت سنٹر سے کورونا ٹیکہ کا سرقہ

   

حیدرآباد 10 جنوری (سیاست نیوز) پرانے شہر کالی قبر میں واقع اربن پرائمری ہیلت سنٹر سے کورونا ویکسین کا سرقہ کرلیا گیا ۔ میر چوک پولیس نے مستعدی کا مظاہرہ کرکے دو عادی سارقین کو گرفتار کرلیا اور مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہیلت سنٹر جامباغ سے جو کالی قبر میں واقع ہے آج سارقین نے داخل ہوکر کمپیوٹر مانیٹر ، الیکٹرانک اشیاء وغیرہ کا سرقہ کرلیا ۔ اسی دوران سنٹر میں موجود کوی شیلڈ اور کو ویکسین کے 41 وائلس کا بھی سرقہ کرلیا گیا ۔ سارقین نے ہیلت سنٹر کے آٹو رکشا کے ٹائر کا بھی سرقہ کرلیا اور فرار ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ سرقہ کا آج صبح پتہ چلا جب میڈیکل اسٹاف حسب معمول ٹیکہ اندازی کیلئے کھولا گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ قفل شکنی کے ذریعہ سارقین سنٹر میں داخل ہوئے اور سرقہ کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے دو سارقین جن کی شناخت جاوید اور غوث کی حیثیت سے کی گئی ہے ، کو حراست میں لے کر تفتیش کی جس میں انہوں نے انکشاف کیا۔ میر چوک پولیس نے عادی سارقین کے قبضہ سے مسروقہ کمپیوٹرس ، اسٹیشنری ایٹمس اور ویکسین کو بھی برآمد کرلیا اور انہیں عدالت میں پیش کیا جارہا