کالی کٹ۔دبئی طیارہ کے کارگوہولڈپوسٹ لینڈنگ میں سانپ

   

دبئی : دبئی پہنچنے پر ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز کے مسافر اس کے کارگو ہولڈ میں سانپ کی موجودگی کے بعد حیران رہ گئے۔ یہ پرواز کیرالا کے کالی کٹ سے اڑان بھری تھی اور مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا۔ ایک سینئر اہلکار کے مطابق ایوی ایشن ریگولیٹر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دبئی ایئرپورٹ پہنچنے پر طیارے کے کارگو ہولڈ میں سانپ پایا گیا اور ایئرپورٹ فائر سروسز کو بھی اس کی اطلاع دی گئی۔ٹوئٹر صارفین میں سے ایک نے واقعے کی ویڈیو شیئر کی اور شکایت کی کہ مسافر دبئی میں 7 گھنٹے تک پھنسے رہے۔ اس پر ایئر انڈیا ایکسپریس نے جواب دیا کہ ہم آپ کو ہونے والی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔ امید ہے کہ آپ کو ہوٹل میں منتقل کر دیا گیا ہے اور ہماری ٹیم نے اس واقعے کے بارے میں اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔میڈیا کو ایک عہدیدار نے بتایا کہ B737-800 طیارہ کالی کٹ، کیرالا سے آیا تھا اور مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا۔ یہ ایک گراؤنڈ ہینڈلنگ خامی ہے۔
واقعہ کی تحقیقات کی جائیں گی اور مناسب نفاذ کے لیے کارروائی کی جائے گی۔ایئر انڈیا ایکسپریس کے ترجمان سے تبصرے کے لیے رابطہ نہیں ہو سکا۔ مسافروں کی تعداد کے بارے میں فوری طور پر تفصیلات معلوم نہیں ہو سکیں۔