کالے ہرن کا شکار :سلمان خان حاضر عدالت نہیں ہوئے

   

جودھپور 27 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ اداکار سلمان خان آج جودھپور کی مقامی عدالت میںکالے ہرن کے شکار کے مقدمہ میں حاضر نہیں ہوئے ۔ یہ مقدمہ دو دہے قدیم ہے ۔ سشن کی عدالت نے انہیں آج عدالت میں حاضری سے استثنی دیدیا تھا ۔ سلمان کے وکیل نے عدالت نیں درخواست پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اداکار ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ عدالت میں سلمان خان کی جانب سے دائر کی گئی اپیل کی سماعت کی جا رہی ہے جس میں انہوںنے 2018 میں ایک ٹرائیل عدالت کی جانب سے انہیں سنائی گئی 5 سال قید کی سزا کے خلاف اپیل کی ہے ۔ 4 جولائی کو گذشتہ سماعت میں سشن کی عدالت نے سلمان خان سے کہا تھا کہ وہ 27 ستمبر کو عدالت میں حاضر ہوں بصورت دیگر ان کی ضمانت کی درخواست منسوخ ہوجائیگی ۔ سلمان کے وکیل نے بتایا کہ ہم نے عدالت میں درخواست پیش کرتے ہوئے سلمان خان کی حاضری سے استثنی کی استدعا کی تھی کیونکہ وہ شوٹنگ میں مصروف تھے ۔ عدالت نے انہیں آج کی حاضری سے استثنی دیا ہے ۔