کال تین پیسے فی منٹ اور ڈیٹا 9.70 روپے فی جی بی: سندھیا

   

نئی دہلی: مواصلات کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے آج راجیہ سبھا یں بتایا کہ ٹیلی کام کمپنیوں نے 5 جی خدمات کے لئے 4.50 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے اور اس سرمایہ کاری کی تلافی کے لئے ٹیلی کام ٹیرف میں 10 فیصد اضافہ کرنے کے باوجود، ہندوستان اب بھی دنیا میں سب سے سستی ٹیلی کام خدمات فراہم کر رہا ہے ۔وقفہ سوالات کے دوران کانگریس کے رندیپ سنگھ سرجے والا کے ایک ضمنی سوال کے جواب میں سندھیا نے کہا کہ 2014 میں ایک منٹ کی کال کی اوسط قیمت 50 پیسے تھی، جب کہ 2025 میں یہ 94 فیصد کم ہوکر تین پیسے فی منٹ پر آجائے گی۔ اسی طرح سال 2014 میں ایک جی بی ڈیٹا کی قیمت 270 روپے تھی جب کہ 2025 میں یہ 93 فیصد کم ہوکر 9.70 روپے فی جی بی ہوجائے گی۔مسٹر سرجے والا نے سوال کیا تھا کہ ٹیلی کام کمپنیوں نے ٹیرف بڑھا کر صارفین پر 38 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا بوجھ ڈال دیا ہے ۔ مسٹر سندھیا نے کہا کہ پچھلے 10 برسوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مواصلات کے شعبے میں بڑی تبدیلی آئی ہے ۔