کال سنٹرس پر دھاوے

   

حیدرآباد۔ سافٹ ویر انجینئر پی سنیل کی خودکشی کے ایکدن بعد سائبر آباد پولیس نے ایسے کال سنٹرس کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے جہاں سے عوام کو فوری قرض فراہمی کی پیشکش کے فون کالس کئے جا رہے ہیں۔ ہفتے کو پولیس نے چار کال سنٹرس پر گچی باولی میں دھاوا کیا جہاںسے فوری قرض سے متعلق فون کئے جا رہے تھے ۔ان کال سنٹرس کو دہلی کی بعض کمپنیوں سے اس طرح کے قرض فراہم کرنے کی اجازت ہے جس پر یہ کالس کئے جا رہے تھے ۔