کاماریڈی:چیف منسٹرامدادی چیکس کی تقسیم

   

کاماریڈی:19؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گورنمنٹ ایڈوائزر محمد علی شبیر نے کاماریڈی اسمبلی حلقے کے مستحق افراد میں چیف منسٹر ریلیف فنڈ (CMRF) کے 26 چیکس تقسیم کئے۔ جن کی مجموعی رقم تقریباً 1 کروڑ 60 لاکھ روپئے ہے۔ اس تقریب میں محمد علی شبیر نے کہا کہ آج 26 مستحق افراد کو سی ایم ریلیف فنڈ کے تحت امداد فراہم کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحت کے مسائل اور قرض میں مبتلاء افراد کو یہ چیکس کچھ حد تک راحت کا سبب بنیں گے ۔محمد علی شبیر نے کہا کہ حلقے کی عوام کی بھلائی اور مدد کے لئے ہمیشہ تیار ہوں اور ان کی بہتری کے لئے کوشاں رہوں گا انہوں نے کہا کہ جلد ہی تمام اہل افراد کو سروے کے بعد ڈیجیٹل ہیلتھ کارڈ بھی فراہم کیا جائے گا۔ جس سے انہیں نظام انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (NIMS) میں 10 لاکھ روپئے تک مفت علاج کی سہولت دی جائے گی۔ اس موقع پر صدر ضلع کانگریس کے سرینواس راؤ رکن بلدیہ محمد اسحاق شیر وں کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔