کاماریڈی :2 / جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ریاست کے یومِ تاسیس کے موقع پر ضلع ایس پی ایم راجیش چندر نے ایس پی کیمپ آفس اور ضلعی پولیس دفتر میں قومی پرچم لہرایا۔تلنگانہ ریاست کے یومِ تاسیس کے موقع پر 2 ؍جون کو ایس پی کیمپ آفس اور ضلع پولیس دفتر میں قومی پرچم کشائی کی تقریب شاندار انداز میں منعقد کی گئی۔اس موقع پر ضلع ایس پی ایم راجیش چندر ا نے قومی پرچم لہرایا اور کہا کہ ”عوام کے تحفظ اور امن و امان کی برقراری میں پولیس کی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔ پولیس عملہ کو عزم، نظم و ضبط کے ساتھ خدمات انجام دینی چاہئیں۔’انہوں نے مزید کہا، ”تلنگانہ کا یومِ تاسیس ہر ایک کے لیے فخر کا باعث ہے۔ سماج میں امن و امان کو قائم رکھتے ہوئے، ہر پولیس افسر کو نظم و ضبط کے ساتھ خدمات انجام دیتے ہوئے ضلعی پولیس محکمہ کو مزید ترقی کی راہ پر چلانے پر زور دیا۔اس پروگرام میں اے ایس پی چیتنیا ریڈی، اے آر ڈی ایس پی یعقوب ریڈی، سی آئی، آر آئز ایس آئز، سب انسپکٹرز، ڈی پی او عملہ اور پولیس اسٹاف نے شرکت کی۔