ایک طبقہ کی جانب سے پارٹی اجلاس کا بائیکاٹ ، چیف منسٹر کی کامیابی غیر یقینی صورتحال سے دوچار
کاماریڈی :5؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی آرایس پارٹی کے اختلافات دن بہ دن اضافہ ہوتے جارہے ہیں ماچہ ریڈی منڈل پرجا پریشد کے صدر ، ماچہ ریڈی ضلع پریشد کے رکن رام ریڈی اور منڈل پرجا پریشد کے صدر نرسنگ رائو کے حملہ کے خلاف ریڈی طبقہ کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا واضح رہے کہ منڈل پرجا پریشد کے صدر اپنے ہی پارٹی کے ضلع پریشد کے رکن رام ریڈی پر بوتھ کمیٹیوں کے کارکنوں کے انچارج کے مسئلہ پر حملہ کردیا تھا اس کے بعد ریڈی طبقہ اور ویلما سماجی طبقہ کے درمیان شدید اختلافات پائے جارہے ہیں ایک ہفتہ قبل سینئر بی آرایس قائد و سابق فوڈ کمیٹی چیرمین ترمل ریڈی پر نائب صدرنشین بلدیہ اندو پریا کے شوہر چندر شیکھر ریڈی پر حملہ کیا تھا اس پر سخت کارروائی کرتے ہوئے چندر شیکھر ریڈی کو پارٹی سے معطل کردیا تھا چندر شیکھر ریڈی نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی تھی کے ٹی آر نے کاماریڈی میں منعقدہ جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے پارٹی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا تھا ۔ جس کے پیش نظر ریڈی طبقہ نرسنگ رائو کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج بی آرایس ریڈی طبقہ کے اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے نرسنگ رائو کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ ریڈی طبقہ کے ریاستی صدر سنتوش ریڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دو ریڈی کے درمیان جھگڑا ہوا تو ایک ریڈی کو معطل کیا گیا اور ایک ویلمانے ریڈی پر حملہ کیا لہذا اس مسئلہ کا بھی سخت نوٹ لیتے ہوئے نرسنگ رائو کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریڈی طبقہ کے بی آرایس کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا ۔ چیف منسٹر چندر شیکھررائو کے کاماریڈی سے الیکشن کے اعلان کے بعد گروپ بندیاں اور آپسی اختلافات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور یہ پارٹی کیلئے نقصاندہ ثابت ہوسکتا ہے ۔