کاماریڈی دوہرے قتل معاملے کی تحقیقات مکمل

   

ملزمین کو گرفتار کرنے 5 خصوصی ٹیموں کی تشکیل عمل میں آئی ، ضلع ایس پی کی کانفرنس

کاماریڈی : کاماریڈی شہر کے گمستا کالونی میں ہوئے دوہرے قتل کی واردات میں ایک شخص کو گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیا گیا ۔ ضلع ایس پی کاماریڈی شویتا ریڈی نے آج پولیس ہیڈ کوارنٹر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا۔ ضلع ایس پی شویتا ریڈی نے بتایا کہ 26 تاریخ کے روز گمستا کالونی میں دوہرے قتل کی واردات پیش آئی تھی اس روز آر ایم پی ڈاکٹر سدھاکر اور لکشمیا کا بہیمانہ قتل کیا گیا تھا۔ قتل کی واردات کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے 5 ٹیموں کو تشکیل دی تھی۔ ڈی ایس پی کاماریڈی لکشمی نارائنا کی قیادت میں رورل انسپکٹر چندر شیکھر ریڈی، اور اسپیشل برانچ انسپکٹر اور سب انسپکٹر و دیگر ٹیموں نے تحقیقات کا آغاز کردیا تھا۔ پولیس نے آج صبح ویگنیش نامی نوجوان کو تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کرنے پر بتایا کہ یہ میڈیکل ایجنسی کا ملازم ہے اور یہ آسان راستہ سے پیسے کمانے کیلئے دو مرتبہ اے ٹی ایم سنٹر میں سرقہ کرنے کیلئے اسے توڑنے کی بھی کوشش کی تھی اور ناکام ثابت ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ آر ایم پی ڈاکٹر سدھاکر کی اس سے ملاقات تھی اور یہ اس سے پیسے حاصل کرنے کیلئے اسے سونا گیروی رکھنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے اسے طلب کیا تھا اور ساتھ میں شراب نوشی کے دوران نقلی سونے کی چین بتایا جس پر سدھاکر نے چین کو پہچان لیا اور یہ نقلی ہے پیسے دینے سے انکار کردیا جس پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہونے پر یگنیش نے پہلے سے ہی منصوبہ بند تھا اور اپنے ساتھ لائے ہوئے کلہاڑی سے سدھاکر اور لکشمیا پر حملہ کیا اور لکشمیا اور سدھاکر کر قتل کردیا اور سدھاکر کے پاس موجودہ 2500 روپئے اور سیل فون لیکر فرار ہوگیا ۔ پولیس نے اس کے قتل کیلئے استعمال کردہ کلہاڑی اور سیل فون بھی برآمد کیا۔ اور اسے گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیا۔