کاماریڈی :4/ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کاماریڈی ریلوے اسٹیشن حدود میں چھ لاکھ روپے مالیت کی گانجہ ضبط کیا گیا کہہ کر کاماریڈی ایکسائز سرکل انسپکٹر سمپت کمار نے بتائی۔ نظام آباد ضلع (پروہیبیشن) ایکسائز ڈپٹی کمشنر وی،سوماریڈی اور کاماریڈی ضلع ایکسائز سپرنٹنڈنٹ بی ہنمنت راؤ کی ہدایت پر کاماریڈی ایکسائز اسٹیشن عملہ نے کاماریڈی ریلوے پروٹیکشن فورس کے تعاون سے سمبال پور سے ناندیڑ جانے والی ناگاویلی ایکسپریس میں تلاشی لی۔اس دوران ایک مشتبہ بیگ سے تقریباً 12 کلو گرام خشک گانجہ برآمد ہوا۔کاماریڈی ایکسائز سرکل انسپکٹر سمپت نے کہا کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور گانجہ یا دیگر منشیات کی فروخت ترسیل یا استعمال کرنے والوں کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔اس دھاوے میں کاماریڈی ایکسائز سب انسپکٹر ایموکرم کمار، کاماریڈی آر پی ایف سب انسپکٹر وینکٹیشورلو، اے ایس آئی رویندر بابو، عملہ دیوکمار، ایم کے آوار، نریش نادی، اور سری راگ نے حصہ لیا۔