کاماریڈی 17 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عازمین حج ضلع کاماریڈی کا قافلہ مسجد بلال کاماریڈی سے محمد جاوید علی نائب صدر ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی کی صدارت میں حج ہاؤز حیدرآباد کے لئے روانہ ہوا اس موقع پر ذاکر حسین ناز سکریٹری ضلع حج سوسائٹی نے جھنڈی دکھا کر قافلہ کو روانہ کیا اس موقع پر محمد سلیم محمد امجد سابق بلدیہ محمد عبدالواجد وسیاسی سماجی خدمت گذار دوست احباب ورشتہ داروں نے جذبات سے مغلوب ہوکر بہ دیدہ نم عازمین کو رخصت کیا الحاج میر مبشر علی عامر آرگنائزر ضلع حج سوسائٹی محمد فیروز الدین ودیگر ذمہ داران عازمین کے ساتھ حیدرآباد روانہ ہوئے قبل از خطیب و امام مسجد بلال حافظ انتظار احمد نے دعا کی اور بیان کیا۔