کاماریڈی سے کانگریس امیدوار ریونت ریڈی کا پرچہ نامزدگی داخل

   

کاماریڈی :8؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی کاماریڈی سے کانگریس کے امیدوار ریونت ریڈی کی جانب سے آج ضلع کانگریس صدر کے سرینواس ، ٹائون کانگریس صدر پی راجو اور محمد علی شبیر نے پرچہ نامزدگی داخل کی ۔ بعدازاں شبیر علی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پردیش کانگریس کے صدر ریونت ریڈی کاماریڈی سے مقابلہ کررہے ہیں اور ان کی جانب سے پرچہ نامزدگی کا ایک سٹ داخل کیا گیا ہے اور باقی 3 سٹ ریونت ریڈی 10 ؍ نومبر کے روز داخل کریں اور اس روز کرناٹک کے چیف منسٹر سدا رامیا ان کے ہمراہ شریک رہیں گے ۔ مسٹر شبیر علی نے بتایا کہ اس روز جلسہ عام کا انعقاد بھی عمل میں لایا جارہا ہے جہاں پر بی سی ڈیکلریشن بھی کیا جائے گا۔
بی آر ایس میں شمولیت
یلاریڈی /8 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی سریندر کی موجودگی میں محتلف اقلیتی قائیدین بی آر ایس میں شمولیت اختیار کی ۔ رکن اسمبلی سریندر نے کار کے نشان کو قیمتی ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے یلاریڈی کے مسلمانوں سے دردمندانہ اپیل کی ۔ اس موقع پر محمد اعجاز احمد مسرور ہاشمی ، محمد شریف ، محمد مقصود ، محمد رئیس الرحمن ، محمد عمران ساجد ، شیخ مجیب الدین ، محمد نجیب ، محمد عبدالرزاق ، محمد فاضل ، محمد عبدالعلی اور دوسرے موجود تھے ۔