کاماریڈی: غیر موسمی بارش سے متاثرہ فصلوں کا جائزہ

   

محمد علی شبیر کی کسانوں سے بات چیت، فی ایکر 10 ہزار روپئے امداد دینے کا فیصلہ

کاماریڈی :21؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وزیر آبکاری جو پلی کرشنا رائو ، گورنمنٹ اڈوائیزر محمد علی شبیر نے آج کاماریڈی اسمبلی حلقہ کے بھکنور ، دومکنڈہ منڈلوں کا دورہ کرتے ہوئے غیر موسمی بارش کی وجہ سے فصلوں کے نقصانات کا جائزہ لیا ۔ اور تفصیلی طور پر کسانوں سے بات چیت کی بعدازاں محمد علی شبیر کے ہمراہ جو پلی کرشنا رائو نے صحافیوں سے بتایا کہ جس دن غیر موسمی بارش ہوئی ہے اس دن چیف منسٹر دہلی کے دورہ پر تھے اور زراعت ناگیشور رائو کو ہدایت دیتے ہوئے متاثرہ کسانوں کو فی ایکر 10 ہزار روپئے دینے کا فیصلہ کیا ہے مسٹر کرشنا رائو نے کہا کہ کسانوں کو سرمایہ کاری سے بھی رقم ہے لیکن حکومت کی جانب سے امداد فراہم کرنے کی غرض سے 10 ہزار روپئے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اسے 15 ہزار تک بھی کیا جاسکتا ہے ۔ حالیہ غیر موسمی بارش کی وجہ سے نظام آباد کاماریڈی اضلاع میں سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے ۔ ان اضلاع کے کسانوں کو 25 لاکھ روپئے تک معاوضہ دینے کیلئے غور کیا جارہا ہے لیکن سابقہ حکومت کی 60 ہزار کروڑ روپئے کے قرضہ جات کے باعث کسانوں کیلئے معاوضہ ادا کرنا مشکل ہورہاہے ریاست گیر سطح پر 69 لاکھ کسانوں کو تین ماہ کے دوران 60 لاکھ روپئے کے رعیتو بھروسہ انشورنس بھی دیا جاہا ہے ۔ گذشتہ 9 سالوں میں کسانوں کے ساتھ زبانی ہمدردی کی گئی تھی لیکن اس مرتبہ حکومت عملی طورپر اقدامات کررہی ہے محمد علی شبیر نے کہا کہ سابق کی طرح موجودہ حکومت زبانی ہمدردی نہیں کرتی بلکہ تین دنوں میں ہی معاوضہ کی ادائیگی کیلئے اقدامات کئے گئے اور فصلوں کے نقصانات کا ضلع کے انچارج وزیر کے ساتھ جائزہ لیا جارہاہے اس موقع پر ضلع کانگریس صدر کے سرینواس رائو کے علاوہ سابق رکن پارلیمنٹ سریش شٹکر و دیگر بھی موجود تھے ۔