کاماریڈی قتل واقعہ! 3 ملزمین گرفتار و عدالتی تحویل

   

کاماریڈی ۔ 26 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈی ایس پی یلاریڈی سر ینواسلو، سرکل انسپکٹر سداسیو نگر مسٹر سنتوش کمار، سداسیو نگر پولیس اسٹیشن میں منعقدہ صحافتی کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ قتل کی واردات میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 19؍ جولائی کے روز اڈلور یلاریڈی کے ملیا نامی چرواہا اپنے بکریوں کو چرانے گیا تھا لیکن شام گھر نہ پہنچنے پر اس کے فرزند پرساد نے 20 ؍جولائی کو پولیس میں شکایت کی تھی جس پر ڈی ایس پی یلاریڈی کی ہدایت پر دو خصوصی ٹیموں کو تشکیل دیتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دیہات کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دریافت کرنے پر پتہ چلا کہ ملیا کا موبائل ملنا گوٹا کے علاقے میں سو ئچ آف ہو گیا تھا جس پر پولیس نے سی سی ٹی وی کے فوٹیج کی تفصیلی طور پر غور کرنے پر پتہ چلا کہ مالیا اسی دیہات کے کندر سائلوں کے ساتھ جاتا ہوا دکھائی دیا اور اس کے ساتھ سمن اور بیرایہ بھی موجود تھے اور چند دن قبل یہ تینوں مل کر دیہات میں سرقہ کیا تھا اور اس بات کا علم مقتول کے فرزند پروین کو تھا جس پر یہ تینوں پروین سے جھگڑا کر رہے تھے جس پر پروین نے خودکشی کر لی تھی اور مالیا کوخودکشی کی وجہ کا پتہ چل گیا تھا جس پر ان سے اس بارے میں دریافت کیا تھا یہ تینوں مل کر اس کا قتل کر دیا اور نعش کو دفن کر دیا۔ ڈی ایس پی سر ینواسلو ہے بتایا کہ پولیس سدا شیو نگر ملنا گٹے کے پاس گاڑیوں کی تلاشی لے رہے تھے یہ تینوں بائک پر مشتبہ حالت میں جا رہے تھے انہیں تحویل میں لے کر پوچھ تاچھ کرنے پر قتل کا انکشاف کیا ۔جس پر پولیس نے ان تینوں کو گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیا۔