کاماریڈی میںامیت شاہ کا علامتی پتلا نذر آتش

   

کاما ریڈی: 19/ڈسمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دستور کے مصنف ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے خلاف مرکز وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان بازی کے خلاف آج کا ماریڈی کے بانسواڑہ امبیڈ کریواجن سنگم کے صدر سائی اور دلت سنگموں کی جانب سے مرکزی وزیر امیت شاہ کے علامتی پتلے کی آخری رسومات انجام دیے گئے بورلام میں دیہاتیوں نے امت شاہ کا آرتھی جلوس نکالا اور بورلام امبیڈکر چوک سے دیہات کے گاندھی چوک تک ریالی نکالی اور گاندھی چوک پر امت شاہ کا پتلہ نذرآتش کیا اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے اس ریمارکس کی سختی کے ساتھ مذمت کی اور کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بابا صاحب امبیڈکر کی توہین کی جس کی وجہ سے پارلیمنٹ م امت شاہ کے خلاف نعرے لگائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر وہ شخص تھے جنہوں نے ہندوستان کے تمام لوگوں کو مساوی حقوق فراہم کیا۔ پارلیمنٹ کے اجلاسوں کی کاروائیوں کو مضحکہ خیز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امیت شاہ کے اس عمل کو پوری پارلیمنٹ کی توہین سمجھتے ہوئے تمام ہندوستانی عوام سے معافی مانگیں۔ وزیر اعظم مودی سے مطالبہ کیا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو فوری کابینہ سے برطرف کریں انہوں نے کہا کہ کمزور طبقوں کی توہین کی ہے اور مطالبہ کیا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو فوری طور پر برطرف کریں تا کوئی بھی اس طرح کی حرکت نہ کر سکے۔