کاماریڈی میںجمعیتہ العلماء کی ممبر سازی مہم

   

کاماریڈی :8؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملک عزیز بھارت کو انگریزوں کی غلامی سے ازادی دلانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے والی مجاہدین آزادی ہند کی قائم کردہ جماعت جمعیت علماء ہند کی ممبر سازی مہم جاری ہے جمعیت علماء تلنگانہ و اندھرا کے مختلف اضلاع کے صدور ونظماء کے اجلاس میں جمعیت العلماء ہند کے ممبر سازی مہم کو کامیاب بنانے ہر گھر ہر فرد تک پہنچ کر جمیعت علماء کی قومی یکجہتی پالیسی گنگا جمنی تہذیب، امن اورپیار و محبت کے پیغام کو عام کرنے، ملک کے دستور کی حفاظت کے ساتھ مسلمانوں کے ملی مسائل کے یکسوئی کے لیے جمیعت علماء ہند کے ممبر سازی مہم کو کامیاب بنانے مولانا مفتی محمود زبیر قاسمی جنرل سیکرٹری جمعیت العلماء تلنگانہ و اندھرا نے اراکین جمعیت سے اپیل کی۔

گمبھی راو پیٹ کے مسلم محلہ جات میں کانگریس کی انتخابی مہم

گمبھی راو پیٹ 8 مئی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی سرسلہ کے گمبھی راو پیٹ میں آج صدر منڈل کانگریس حمید الدین خالد کے زیر قیادت مسلم محلہ جات میں کانگریس کی انتخابی چلائی گئی اقلیتی قائدین محمد ارمان ،محمد عامر ،عمران خان ،حافظ عظیم ،محمد اقبال ،محمد طاہر ، سید حمایت وغیرہ نے گھر گھر مسلم ووٹر سے ملاقات کرتے ہوئے اپنا قیمتی ووٹ کو کریم نگر پارلیمانی کانگریس امیدوار یم راجندر کو دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔