کاماریڈی میں ایک شخص کا ٹاور پر چڑھ کر ہنگامہ

   

کاماریڈی : کاماریڈی کے گوپال سوامی روڈ پرایک شخص سیل ٹائور پر چڑھ کر ہنگامہ کیا ۔ بالآخر پولیس کی مداخلت کے بعد اس شخص کو نیچے اتارنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ گوپال سوامی روڈ کے یادگیری کی بیوی کے ساتھ ہر دن جھگڑا ہونے اور بیوی کے زد و کوب سے تنگ آکر بیوی سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا تھا اور بانڈ پیپر پر معاہدہ بھی کیا تھا۔ بیوی کی اس حرکت سے دلبرداشتہ ہوکر سیل ٹائون پر چڑھ گیا اور خودکشی کرلینے کی دھمکی دینا شروع کی ۔ مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دینے پر ایس ایچ او مدھو سدھن یہاں پہنچ کر یادگیری سے فون پر بات چیت کی اور بیوی گھر چھوڑ کر چلی گئی ہے نیچے آنے کی خواہش کرنے پر یادگیری نے پولیس کے تیقن پر نیچے اترا جس کوپولیس نے اسے تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ شروع کردی ۔