کاماریڈی میں ایک ہی خاندان کے5 افراد کورونا مثبت پر گاندھی ہاسپٹل منتقل

   

کاماریڈی :9؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ممبئی سے کاماریڈی آئے ہوئے ایک خاندان کے5 افراد کو کرونا پازیٹیو ظاہر ہونے کے بعد انہیں فوری گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ متاثرہ افراد میں 8 ماہ کی ایک بچی بھی شامل ہے ۔ اس علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ ڈی ایم اینڈ ایچ او کاماریڈی مسٹر چندر شیکھر نے کل رات صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کاماریڈی سے تعلق رکھنے والاایک خاندان گذشتہ 25 سال سے ممبئی کے بھیونڈی اور ورلی میں مقیم تھا اور ان کے خاندان کے ایک شخص کی کرونا وائرس کی وجہ سے موت واقع ہوئی تھی جس کی بنا ء پر یہ خاندان یہاں سے نقل و حرکت کرتے ہوئے کاماریڈی پہنچ گیا ۔ اور کاماریڈی میں ان کا ذاتی مکان ہے اور یہاں پہنچنے پر صحت عامہ کے عہدیداراور پولیس نے ان 8 افراد کو تحویل میں لیکر انہیں دواخانہ منتقل کیا اور ان کے خون کے نمونہ حاصل کرتے ہوئے گاندھی ہاسپٹل روانہ کیا تھا 8 افراد میں سے 5 افراد کی مثبت رپورٹ ظاہر ہونے پر پولیس ، محکمہ صحت عامہ کے عہدیداروں نے فوری ان کے مکان پہنچ کر اس علاقہ کو مہر بند کیا اور پانچ افراد کو گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا ۔ پانچ میں سے ایک 8 ماہ کی بچی بھی شامل ہے اور تین افرادچھوٹے بچے ہونے کی وجہ سے تمام افراد کو گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ ڈی ایم اینڈ ایچ او مسٹر چندر شیکھرنے بتایا کہ کاماریڈی ضلع میں حالات مکمل طور پر قابو میں ہے جن افرادکے خون کے معائنہ کئے جارہے ہیں یہ تمام افراد مہاجر ہے اور ان کے بھی خون کے نمونہ حاصل کئے گئے اس واقعہ کے بعد اشوک نگر کے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور کاماریڈی میں اس واقعہ کے بعد تمام افراد چوکسی برتنا شروع کردئیے اور پولیس ، محکمہ صحت عامہ کے عہدیداروں نے احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنے کی ہدایت دی اور کاماریڈی میں کرونا وائرس کی وباء پھیلنے کے بعد ایک ہفتہ قبل پنچا موکا ہنومان کے علاقہ میں ایک مثبت کیس ظاہر ہوا تھا اور اس کے بعد سے پانچ مہاجر افراد ظاہر ہونے کے بعد کاماریڈی میں ہلچل پیدا ہوگئی ہے ۔ پولیس اور صحت عامہ کے عہدیدار چوکسی برتتے ہوئے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دے رہے ہیں اور عوام کو فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے کام کرنے کی ہدایت دی جارہی ہے ۔ کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وباء اور لاک ڈائون میں نرمی کے بعد کاماریڈی میں مثبت کیسس ظاہر ہونے پر عوام میں تشویش پائی جارہی ہے ۔ کاماریڈی کے علاقہ میں تمام مساجد اور مندروں کے علاوہ شاپنگ مالس کو بھی کھول دیا گیا جس کی وجہ سے بھی عوام میں تشویش پائی جارہی ہے ۔ ایک طرف حکومت خود کو احتیاطی طور پر رہنے کی ہدایت دے رہے ہیں اور دوسری طرف بازاروں میں عوام کا ہجوم دیکھا جارہا ہے اور ہر جگہ پر عوام کی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے شخصی طور پر حفاظتی اقدامات ناگزیر قرار دیا جارہا ہے۔