کاماریڈی۔ 11؍جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ مینارٹی جونیئر کالج دیون پلی کاماریڈی سال اول کے طلبہ کی جانب سے الوداعی پارٹی بابا گوڑ فنکشن ہال میں ایک پر کشش تقریب رکھی گئی جس میں سال دوم کے طلبہ کو امتحان کی تیاری کے متعلق مناسب ہدایت اور مشورے علماء اور مشہور شخصیتوں کے جانب سے دیے گئے۔ اس موقع پر تکمیل ناظرہ قرآن پاک مکمل کرنے والے دو خوش نصیب طلبہ کی گلپوشی مقامی علماء کرام کے ہاتھوں کی گئی، کاماریڈی کے اسکولس پرنسپلز محمد فہیم، محمد عبد المنان، محمد ضیاء الدین اور اولیائے طلباء کے سرپرست موجود تھے۔ابتدائی پروگرام مفتی حسین احمد حسامی عربی ٹیوٹر جلاتے ہوئے کہاکہ ہر انسان کے اندر پوشیدہ صلاحیتیں ہوتی۔ ان صلاحیتوں کو اس کالج میں نکھارا جاتاہے جو یہاں کے پرنسپل و لکچرر کی کاوشوں کا نتیجہ ہوتا ہے۔ اجلاس کی صدارت پرنسپل محمد امتیاز علی نے کی اور طلبہ کے حوصلوں کو بلند کیا اور مولوی عبد الحفیظ وکیل ہاشمی صابری حافظ شیخ محمد امتیاز امام مسجد تحصیل، حافظ محمد مجیب الدین، مولانا سعید احمد مظاہری امام و خطیب مسجد مریم اور دیگر نے پر مغز خطابات سے کالج کے ذمہ داروں اور طلبہ کی تعلیم و تربیت پر اطمینان کا اظہار کیا طلبہ کے حق میں دعائیں دی، پرنسپل محمد امتیاز علی اورکالج فیکلٹی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ظہرانہ کا انتظام کیا۔پرنسپل محمد امتیاز علی نے اس بات کا خلاصہ کرتے ہوئے کہا کے دسویں جماعت کے زیر تعلیم طلبہ کے لیے یہ بڑی خوشخبری ہے کہ انگلش میڈیم سے اعلی معیاری تعلیم مفت حاصل کرنے کے لیے مینارٹی جونئیر کالج کاماریڈی پرنسپل محمد امتیاز علی سے سیل نمبر 8978847884 پر ربطہ کریں ۔