کاماریڈی میں جناب عامر علی خان کا خیرمقدم اور تہنیت کی پیشکشی

   

کاما ریڈی :22/ستمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) قانون ساز کونسل رکن جناب عامر علی خان کاماریڈی پہنچنے پر ان کا زبردست خیر مقدم کیا گیا۔ تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے خازن محمد عبدالواجد، خطیب و امام مسجد محبوب صالحین محمد عبدالواجد حلیمی۔ نمائندہ سیاست کاماریڈی محمد واجد علی، ایم آئی ایم کے صدر محمد ذاکر حسین ،کانگریس قائد محمد معز اللہ،محمد پرویز یوسف خان، قائد کانگریس محمد فیروز کے علاوہ دیگر نے عامر علی خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تفصیلی طور پر سماجی ملی مسائل پر بات چیت کی۔ عامر علی خان کو مختلف مسائل پر بات چیت کرتے کاماریڈی کا دورہ کرنے کی خواہش کی جس پر عامر علی خان نے عنقریب میں دورہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔اس موقع پر نمائندہ سیاست محمد جاوید علی نے شرکا سے اظہار تشکر کیا۔