کاما ریڈی۔ 31؍اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی کی جانب سے سال 2025 ء حج کو جانے والے عازمین حج کو فارمس کی آج ضلع سوسائٹی کہ صدر حافظ فہیم الدین منوری کے ہاتھوں رسم اجرائی عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر حج سوسائٹی کے آرگنائزنگ سکریٹری میر مبشر علی عامر نائب صدر محمد جاوید علی عازمین حج کے علاوہ محمد ذاکر حسین محمد عبدالرزاق محمد فیروز الدین محمد یوسف صدر مسجد یوسف اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر صدر ضلع حج سوسائٹی حافظ فہیم الدین منیر نے بتایا کہ حاجی اللہ کے مہمان ہیں اور ان کی خدمت کرنا ہم سب کا فریضہ ہے جس کی وجہ سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ضلع حج سوسائٹی کاما ریڈی کی جانب سے مفت میں عازمین حج کی رہنمائی کی جا رہی ہے خانہ پوری آن لائن کے ذریعے مفت میں کیا جائے گا اور ہر سال کی طرح حاجیوں کو تربیتی پروگرامس کو بھی انجام دیا جائے گا اور عازمین حج کو ریاستی حج کمیٹی کے حوالے کرنے تک مکمل طور پر ان کی رہنمائی مدد کی جائے گی میر مبشر علی عامر کی نگرانی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی عازمین حج کو عامر ٹراویل نزد نیو بس اسٹیشن آن لائن کا نظام صبح 10 بجے سے شام چھ بجے تک انجام دیا جائے گا لہذا عازمین حج اس سے استفادہ حاصل کرنے کی خواہش کی اس موقع پر اس سال حج پر جانے والے عازمین حج کو فارمز کو حوالے کیا گیا اور حافظ فہیم الدین منیری کے دعا اس پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔