کاماریڈی :11؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت کی کسان دشمن ، عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف آج کانگریس پارٹی کی جانب سے آرڈی او آفس کاماریڈی پر دھرنا دیتے ہوئے آرڈی او کو یادداشت پیش کی گئی ۔ ضلع کانگریس صدر کے سرینواس رائو کی قیادت میں سینئر کانگریس قائدین اے راج ریڈی ، وینو گوپال گوڑ، اشوک ریڈی ، محمد سراج الدین ، محمد امجد ، اندراکرن ریڈی ، ضلع پریشد کے رکن ترمل گوڑکے علاوہ دیگر کانگریسی قائدین نے آرڈی او آفس پر دھرنا دیا اور حکومت کی پالیسی کے خلاف شدید ناراضگی ظاہر کی اور اس موقع پر بتایا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ میں کسانوں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے حکومت کی ناکامیوں کے خلاف کانگریس پارٹی کی اپیل پر آرڈی او آفس پر دھرنا دیتے ہوئے آرڈی او کو یادداشت پیش کی گئی حکومت نے کسانوں کو قرض معافی ، رعیتو بندھو کے علاوہ دیگر کئی اعلانات کیا تھا لیکن ان تمام اعلانات سے انحراف کرلیا جس کی وجہ سے حکومت پر دبائو ڈالنے کی قرض سے دھرنا دیا گیا ۔ انہوں نے فوری رعیتو بندھو اسکیم کے تحت کسانوں کو سرمایہ کاری کی رقم ادا کرنے اور قرضہ جات کی معافی کرنے ، کھاد کی سربراہی کا مطالبہ کیا ۔