کاماریڈی: 29/مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مسلم پرسنل لاء بورڈ کاماریڈی کی جانب سے آج کاماریڈی میں خواتین کا احتجاجی جلسہ عام کا انعقاد عمل میں آیا جس میں شہر کی سینکڑوں خواتین نے شرکت کرتے ہوئے وقف قانونی ترمیمی بل کی شدید مخالفت کرتے ہوئے نعرے بازی کی گئی اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے محترمہ جلیسہ سلطانہ یاسین کنوینر شعبہ خواتین ال انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ، ناصرہ خانم ،ڈاکٹر قدوسہ سلطانہ حیدرآباد نے حالات حاضرہ پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے وقف قانونی ترمیمی بل کی مخالفت کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر جان بوجھ کر مسلمانوں کی جائیدادوں کو ہڑپنے کی خاطر یہ بل منظور کیا ہے اور یہ بل منظور ہوتا ہے تو اس سے مساجد، قبرستان ،عید گاہ، خانقاہ، عاشور خانے کا خاتمہ یقینی ہے اور اس بل کو مسلمان کبھی بھی برداشت نہیں کرتا پہلی مرتبہ خواتین بڑے پیمانے پر جمع ہوتے ہوئے اپنے احتجاج کو درج کرواتے ہوئے پروگرام کو بڑے پیمانے پر کامیاب بنایا اس موقع پر مسلم پرسنل لاء بورڈ کے کاماریڈی کے کنوینر حافظ فہیم الدین منیری کو کنونر مفتی عرفان قاسمی زمزم مولانا شیخ حسین کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔