کاماریڈی میں دلخراش حادثہ، شوہر بیوی ہلاک

   

کاماریڈی :سڑ ک حادثہ میں شوہر اور بیوی ہلاک ہوگئے ۔ یہ واقعہ ضلع کے ماچہ ریڈی منڈل لکشمی رائولا پلی میں کل رات پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب دومکنڈہ کے متیم پیٹ سے تعلق رکھنے والے پراوین ان کی اہلیہ لکشمی اور ان کی والدہ بالاوا و دیگر افراد خاندان الب گنڈہ سے سرسلہ جارہے تھے کہ ماچہ ریڈی کے لکشمی رائولا پلی کے پاس کار بے قابو ہوگئی اور سڑک کو عبور کرتے ہوئے نیچے گر گئی جس کے نتیجہ میں پراوین اور ان کی اہلیہ رینوکا برسرموقع ہلاک ہوگئے اس حادثہ میں لکشمی اور بالاوا شدید زخمی ہونے پر حیدرآباد منتقل کیا جبکہ دیگر افراد معمولی طور پر زخمی ہونے پر انہیں کاماریڈی دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ یہ تمام افراد گھمبی رائو پیٹ علاج کیلئے جارہے تھے کہ درمیان میں یہ حادثہ پیش آیا۔ اطلاع کے ملتے ہی پولیس ماچہ ریڈی برسرموقع پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور نعشوں کو بعد پنچنامہ پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کیا ۔ پولیس ماچہ ریڈی اس کیس کو درج کرکے تحقیقات کررہی ہے ۔