کاماریڈی میں روڈ سیفٹی بیداری پروگرام

   

Ferty9 Clinic


کاماریڈی ـ:روڈ سیفٹی پروگرام کے تحت آج پولیس اور ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں کی جانب سے جے پی این روڈ پر ایک پروگرام منعقد کرتے ہوئے شعور بیدار ی پروگرام کو انجام دیا گیا ۔ ایس ایچ او مدھو سدھن ، ٹرافک سب انسپکٹر سید مظہر ، ڈپٹی کمشنر ٹرانسپورٹ وانی ، ایم وی آئی کرشنا ریڈی و دیگر نے پروگرام میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر ایس ایچ او کاماریڈی مسٹر مدھو سدھن مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سڑک حادثات میں کمی اور سفر کو محفوظ بنانے کیلئے عوام میں شعور بیداری پروگرامس کو انجام دئیے جارہے ہیں اسی کے تحت آج کاماریڈی میں نظام ساگر روڈ اور جے پی این روڈس پر پروگرامس کا انعقاد عمل میں لایا گیا اور گاڑیاں چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال کریں تاکہ سڑک حادثہ پیش آنے کی صورت میں محفوظ رہ سکے اور ٹرافک قواعد کی عمل آوری ناگزیر قرار دیتے ہوئے فور وہیلرس کی ڈرائیورنگ میں سیٹ بل کا استعمال ، اوور اسپیڈ س سے گریز کریں تاکہ کسی قسم کا نقصان نہ ہوسکے ۔ اس موقع پر عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے پولیس اور ٹرانسپورٹ محکمہ کی جانب سے موٹر سیکل راں کو پھول بھی تقسیم کئے گئے اور کلچرل پروگرام کے ذریعہ واقف بھی کروایا گیا ۔