مہلوکین میں 6 ماہ کا شیرخوار سمیت دو بچے بھی شامل، ٹپر نے الیکٹرک ٹو وہیلر کو ٹکر دیدی
حیدرآباد۔ 15 اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع کے بکنور منڈل کے جنگم پلی گاؤں کے قریب قومی شاہراہ 44 پر آج خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین میں 6 ماہ کا شیر خوار بھی شامل ہے۔ اطلاعات کے مطابق عادل آباد ضلع کے کشن اپنی بیٹی جیسلین اور دو نواسوں کے ساتھ الیکٹرک اسکوٹی پر جارہے تھے۔ تیز رفتاری سے مخالف سمت سے آنے والی ٹِپر نے اسکوٹی کو ٹکر دے دی۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ 54 سالہ کشن، ان کی بیٹی 28 سالہ جیسلین اور دو نواسے 4 سالہ جوئیل پرکاش موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 6 ماہ کا جوئیل جڈسن علاج کے دوران دم توڑ گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔اس حادثہ کے بعد ہجوم جمع ہوگیا اور کچھ دیر کیلئے ٹریفک جام ہوگئی تھی۔ ش