کاماریڈی :5؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرٹی سی بس اور آٹو کے درمیان ہوئے تصادم میں دو افراد ہلاک ہوگئے یہ واقعہ کریم نگر روڈ پر پیش آیا ۔ تفصیلات کے بموجب کریم نگر آرٹی سی ڈپو کی بس کل رات کاماریڈی سے کریم نگر جارہی تھی کہ آرے پلی اسٹیج کے پاس آٹو سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں آٹو ڈرائیور روی ، آٹو میں سوار رضیہ بیگم برسرموقع ہلاک ہوگئے جبکہ اس آٹو میں سوار ایک اور خاتون میں شدید طور زخمی ہونے پر کاماریڈی سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ اطلاع کے ملتے ہی دیون پلی یہاں پہنچ کر ضابطہ کی کارروائی کی اور اس کیس کو درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔