کاماریڈی :17؍ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سڑک حادثہ میں شوہر اور بیوی ہلاک ہوگئے یہ واقعہ کاماریڈی ضلع کے سداشیو نگر منڈل کے لنگم پلی کے حدود گندھاری روڈ پر پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب گندھاری منڈل کے پوتنگل سے تعلق رکھنے والے سائیلو ان کی اہلیہ ساوتری اپنے دو جڑوا بچوں کے ساتھ علاج کیلئے کاماریڈی دواخانہ آئے ہوئے تھے دواخانہ سے واپس بائیک پر اپنے گھر جارہے تھے کہ سداشیو نگر منڈل کے لنگم پلی کے قریب گندھاری روڈ پر ایک تیز رفتار ڈی سی ایم ویان بائیک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں شوہر اور بیوی برسرموقع ہلاک ہوگئے اور ان کے دو جڑواں بچے معمولی طورپر زخمی ہوگئے حادثہ کے بعد مقامی افراد بڑے پیمانے پر یہاں پر جمع ہوگئے اور سڑک حادثہ میں ماں اور باپ ہلاک ہوگئے اور 10 ماہ کے دو جڑوا ں بچے معمولی زخمی ہوگئے اور ان بچوں کو اپنے والدین کا کوئی پتہ نہیں اور نہ ہی یہ کچھ بول سکتے ہیں۔ پولیس کو اطلاع ملتے ہی یہاں پہنچ کر نعشوں کو بعد پنچنامہ پوسٹ مارٹم کیلئے کاماریڈی سرکاری دواخانہ منتقل کیا اور دونوں جڑواں بچوں کو 108 کے ذریعہ کاماریڈی سرکاری دواخانہ منتقل کیا اس کیس کو درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔
