کاماریڈی ۔26 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کل شام 11بجے کاماریڈی میں کار اور بائیک کی ٹکر سے ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ جس میں بائیک پر سوار سداشیو نگر منڈل کپریال گاؤ کے رہنے والے مللاریڈی اور میے پال ریڈی حادثیکا شکار ہوکر زخموں سے تڑپ رہے تھے ان زخمیوں کی مدد کے لئے سڑک پر کوئی نظر نہیں آرہا تھا اس دوران سینئر کانگریس قائد مقصود احمد ایڈوکیٹ اسی راستے سے گزر رہے تھے۔انہوں ہے زخمیوں کو تڑپتا ہوا دیکھ کر فوری اپنی کار کو روکا اور بروقت طبی امداد کے لیے انھیں اپنی کار میں سرکاری دواخانے منتقل کیا جہاں حادثہ کا شکار ان زخمیوں کی بروقت طبی امداد کی گئی۔مقصودِ احمدِ ہر وقت غریب و مظلوم پریشان حال لوگوں کی مدد کے لیے ان کی خدمت کے لیے پیش پیش رہتے ہیں سابق میں بھی انہوں نے جذبے انسانی ہمدردی سے سرشار ہوکر سینکڑوں افراد کی کی امداد کی ہے اب جب کہ فرقہ پرستی و نفرت کے ماحول کو بڑھاوا دیا جا رہا ہے ایسے حالات میں مقصودِ احمد ایڈوکیٹ نے غیر مسلم بھائیوں کی مدد کر کے گنگا جمنی تہذیب کا عملی نمونہ پیش کیا۔