کاماریڈی :21؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کاماریڈی ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں آئی جی پی چندرشیکھر ریڈی اور ایس پی سندھو شرما نے سی سی کیمروں کے کمانڈ کنٹرول روم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سی سی کیمروں کی تنصیب سے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ چوریوں کی روک تھام اور غیر متوقع واقعات کی حقیقی صورتحال جاننے میں کافی مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہر فرد کچھ رقم جمع کرکے سی سی کیمرے نصب کرے اور ان کی دیکھ بھال کرے تو غیر قانونی سرگرمیوں کو روکا جا سکتا ہے اور امن و امان کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ بعد ازاں، عطیات دینے والے تاجروں کو تہنیت سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں اے ایس پی نرسمہا ریڈی، چیتنیا ریڈی، سی آئی چندرشیکھر ریڈی، سب انسپکٹرز اور دیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر دیون پلی میں چلڈرن پارک کا قیام عمل میں لایا ۔ آئی جی پی چندرشیکھر ریڈی اور ایس پی سندھو شرما نے چلڈرن پارک کا افتتاح کیا۔