کاما ریڈی۔17 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ عوامی حکمرانی یوم کے موقع پر منعقدہ تقریب میں تلنگانہ ایگریکلچر اینڈ فارمرس ویلفیئر کمیشن صدر ایم کودنڈ ریڈی مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی قومی پرچم لہرایا شہیدان تلنگانہ کی یادگار پر پہنچ کر خراج عقیدت پیش کی بعد ازاں انہوں نے اندرا گاندھی سٹیڈیم میں منعقدہ تقریب سے مخاطب کرتے کودنڈا ریڈی نے۔ کہا کہ 17 ستمبر 1948 کو حیدرآباد ریاست راج شاہی سے آزاد ہوکر جمہوریہ ہند کا حصہ بنی اور تلنگانہ نے امن، بھائی چارے اور گنگا جمنی تہذیب کے ذریعے نئی پہچان حاصل کی۔چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر ریونت ریڈی کی قیادت میں ریاستی حکومت ترقی کے رہا پر گامزان ہے انہوں نے بتایا کہ ضلع کاماریڈی میں 3 لاکھ سے زائد کسانوں کو ’’اندراماں رعیتو بھروسہ‘‘ کے تحت 305 کروڑ روپئے فراہم کیے گئے، تقریباً 2 لاکھ کسانوں کو انشورنس دیا گیا جبکہ 16 ہزار نئے راشن کارڈ جاری ہوئے۔ حالیہ بارشوں کے دوران پولیس نے 800 افراد کو بچایا جو محکمہ کی جرات و فرض شناسی کی مثال ہے۔کودنڈ ریڈی نے عوام، نمائندوں اور عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سب کے تعاون سے ضلع ترقی کی راہ پر ہے۔ تقریب میں ضلع کلکٹر آشش سنگوان، ایس پی راجیش چندر اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔