کاماریڈی :12؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اسسٹنٹ کمشنر محکمہ لیبر کی اطلاع کے بموجب حکومت کی جانب سے کاماریڈی ضلع کے ورکنگ جرنلسٹ ، ہوم گارڈس ، ٹرانسپورٹ ڈرائیورس ، نان ٹرانسپورٹ ڈرائیورس، آٹو ڈرائیورس کو حکومت کی جانب سے مفت انشورنس کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ تلنگانہ حکومت کے اعلامیہ کے مطابق 18؍ ڈسمبر 2019 ء سے اس کی عمل آوری کی جارہی ہے لہذا 18 سال سے 60 سال عمر یافتہ تمام افراد سے استفادہ حاصل کریں ۔ صحافی ڈی پی آر او آفس ، ہوم گارڈس سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ، ٹرانسپورٹ ، نان ٹرانسپورٹ ڈرائیور اسسٹنٹ موٹر وہیکل سے درخواست گذاری کریں ۔